سندھ کی ثقافت اور تہذیب کو محفوظ رکھنے کے لیئے تعمیر کیا گیا لاڑ میوزیم خود آثار قدیمہ بن گیا

Badin Laar Museum

Badin Laar Museum

بدین (عمران عباس) بدین ضلع بدین سمیت زیر سندھ کی ثقافت اور تہذیب کو محفوظ رکھنے کے لیئے تعمیر کیا گیا لاڑ میوزیم خود آثار قدیمہ بن گیا میوزیم میں موجود نایاب قدیم قیمیتی اشیا اور نوادرات چوری ہوگئے۔

ضلع بدین سمیت زیریں سندھ کی قدیم تہذیب و ثقافت کو صدیوں پرانی اشیا کے ذریعے روشناس کرانے والے لاڑ میوزیم سے نایاب قدیم اشیا کی کمشدگی کا انکشاف ہوا ہے لاڑ میوزیم کے ذرائع کے مطابق لاڑ میوزیم میں رکھے جانے والے کلہوڑا اور تالپور حکمرانوں کے زیر استعمال دو قدیم بندوقیں ،دو تلواریں ،قیمتی نگینوں والے پتھر ،قیمتی پتھروں کی مالائیں ،مورتیاں اور دیگر اشیا بتدریج گم ہو گئیں ہیں۔

یہ نایاب اشیا میوزیم میں کچھ سالوں قبل تک نمائش کے لئے رکھی ہوئی تھیں جن کا اب کوئی پتہ نہیں ہے رابطہ کرنے پر لاڑ میوزیم کے ڈائریکٹر پروفیسر عبداللہ ملاح نے بتایا کہ میوزیم کی اشیا کا ریکارڈ ہونا چا ہیئے مگر جب انہوں نے اپنے عہدہ کا چارج لیا تھا تو انہیں لاڑ میو زیم کی قدیم اشیا کا کوئی تحریری ریکارڈنہیں ملا تھا مگر انہوں نے اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد ریکارڈ جمع کرنا شروع کیا ہے انہوں نے یہ بھی بتایا کہ لاڑ میوزیم کا بجٹ ہی نہیں ہے اور جو ملازمین ہیں انہیں کئی ماہ ست تنخواہیں بھی نہ ملی ہیں۔