سندھ کے تعلیمی دن کے موقع پر بدین میں آگاہی مہم ریلی نکالی کا انعقاد کیا گیا

Badin Rally

Badin Rally

بدین (عمران عباس) سندھ کے تعلیمی دن کے موقع پر بدین میں آگاہی مہم ریلی نکالی کا انعقاد کیا گیا، سیاسی، سماجی، نجی تنظیموں اور تعلیمی اداروں کے افراد نے بھرپور شرکت کی، شرکاء نے بدین میں تعلیم کی تباہی میں منتخب نمائندوں کو ملوث قرار دے دیا۔

بدین میں تعلیمی اداروں، سیاسی، سماجی اور نجی تنظیموں کے افراد نے لوگوں میں تعلیم کی آگاہی فراہم کرنے کے لیئے اللہ والا چوک سے پریس کلب تک ریلی نکالی اور کاپی کلچر ھائے ھائے کے نعرے بھی لگائے۔

ریلی میں شریک شرکاء کا کہنا تھا کہ ضلع بدین میں تعلیم تباہی کے دھانے پر کھڑی ہے جس کے ذمہ دار بدین سے منتخب ہونے والے نمائندے ہیں جنہوں نے کبھی بھی تعلیم کے لیئے ایواں میں آواز نہیں اٹھائی،ریلی میں شریک شرکاء نے مطالبہ کیا کہ ضلع بھر میں اسکولوں کی خستہ حالی کو درست کیا جائے اور تعلیمی میار کو بلند کیا جائے تاکہ ان علاقوں کے طلبات آگے بڑھ کر ملک و قوم کا نام روشن کریں۔