سندھ بھر میں سیلابی صورتحال اور محکمہ آبپاشی خواب غفلت کی نیند سو رہا ہے۔ نعیم کھو کھر

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کرسچن ڈیموکریٹک یونین آف پاکستان کے چیئرمین نعیم کھوکھر نے کہا ہے کہ سندھ بھر میں سیلابی صورتحال اورمحکمہ آبپاشی خواب غفلت کی نیند سورہا ہے ،دریا سندھ کے پشتوں کی مرمت نہ ہونا سے بات کا واضح ثبوت ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دورئہ حیدر آباد کے بعد کراچی آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا’ اس موقع پر اُن کے ہمراہ عادل جارج مٹو ‘ یونس گل و دیگر بھی موجود تھے’ انہوں نے مزید کہاکہ محکمہ آبپاشی کی نااہلی اور کرپشن کی بدولت حیدرآباد کی نشیبی علاقوں میں بارشوں کے پانی کی نکاسی آب آج تک نہیں ہوسکی اور سیلابی صورتحال میں ان علاقوں کو شدید مشکلات اور مسائل کا سامنا کرنا پڑا سکتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ممکنہ سیلاب کے پیش نظر دریا سندھ کے پشتوں مرمت نہیں کرنا حکومت سندھ کی بے حسی اور عوام کے مسائل میں اضافہ کرنا کا منہ بولتا ثبوت ہے ‘ انہوں نے کہاکہ عوام دوست ہونے کے دعوائے دار حکمران فوری اپنا محاسبہ کریں اور عوام کے جان ومال کی حفاظت کیلئے کوئی عمل کام کریں۔