سندھ فٹ بال ایسوسی ایشن کا معروف فٹ بالر غنیمت خان کے انتقال پر اظہار تعزیت

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ فٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری سعید خان نے پاکستان کے ممتاز فٹ بالر اور پاک پی ڈبلیو ڈی کے ممتاز کھلاڑی غنیمت خان کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ غنیمت خان کی فٹ بال کے حوالے سے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائے گی انہوں نے نہایت مختصر عرصے میں اپنے خوبصورت کھیل کی بدولت کامیابی اور ترقی ھاصل کی۔

سندھ فٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری سعید خان نے غنیمت خان کے لئے دعائے مغفرت اور لواحقین سے صبر جمیل کی دعاء کی ہے۔