آل سندھ حاجی غلام مصطفی بوزدار میموریل شوٹنگ بال ٹورنامنٹ لاشاری کلب میر پور خاص کی کامیابی

SHOOTING BALL TOURNAMENT

SHOOTING BALL TOURNAMENT

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کی اجازت سے مزمل شوٹنگ بال کلب پنوعاقل کے زیراہتمام آل سندھ حاجی غلام مصطفی بوزدار میموریل شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کا آغاز ہو گیا، ٹورنامنٹ سیکریٹری شاکر حسین بلو کے مطابق ٹورنامنٹ کا افتتاح مہمان خصوصی پاکستان پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوار چیرمین پنوعاقل شبیر احمد شیخ نے کیا۔

اس موقع پر ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ لاشاری شوٹنگ بال کلب میرپور خاص اور سروری شوٹنگ بال کلب حیدر آباد کے مابین کھیلا گیا جو لاشاری کلب میرپور خاص نے 2-1 سے جیت لیا دونوں ٹیموں کی جانب سے عمدہ کھیل پیش کیا گیا خاص طور پر ناصر لاشاری، عرفان اور عاصم پٹھان نے شاندار کھیل پیش کیا۔

شائقین سے خوب داد حاصل کی مہمان خصوصی شبیر احمد شیخ نے اپنی جانب سے جیتنے والی ٹیم لاشاری کلب کو پانچ ہزار روپے نقد کیش پرائز دیا افتتاحی میچ کے موقع پر سینئر نائب صدر سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن عبدالشکور تھبو سیکریٹری سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن ڈاکٹر قیصر علی جتوئی سیکریٹری کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن محمد اجمل اور دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔