سندھ حکومت کی بے حسی، تھر میں غذائی قلت کے شکار بدین ہجرت کر گئے

Tharparkar Migration

Tharparkar Migration

تھرپارکر (جیوڈیسک) سندھ حکومت کی بے حسی تھرپارکر میں غذائی قلت کے شکار تھری مویشیوں کے ہمراہ بدین میں ہجرت کرنے پر مجبور ہو گئے۔

تھرپارکر میں ساٹھ لاکھ سے زائد مویشی ہیں جن پر تھریوں کا گذر بسر ہوتا اور تھرپارکر کے لوگوں کا سب سے بڑا ذریعہ معاش بھی مویشی ہیں۔

مگر اس مرتبہ وقت سے پہلے ہی تھریوں نے چارہ ختم ہونے کے باعث بڑی تعداد میں اپنے مویشیوں کے ہمراہ ان علاقوں کا رخ کرلیا ہے جو تھرپارکر کے قریب ہیں جہاں پر گھاس باآسانی تھریوں کے مویشیوں کو سستے مل سکے جس کی وجہ سے بدین کے مختلف علاقوں میں تھریوں نے اپنے مویشیوں کے ہمراہ ڈیرے ڈال دیئے ہیں۔

قحط زدہ تھر کے باسیوں نے حکومت سندھ سے تھر والوں کو پیکج دینے کامطالبہ کیا ہے۔