سندھ حکومت کی صفائی مہم ناکامی کے بعد اب کراچی شہر کچرے کے ڈھیروں میں تبدیل ہونے کے لئے تیار

Karachi City

Karachi City

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت کی صفائی مہم مزید ناکامی کے بعد اب کراچی شہر کچرے کے ڈھیروں میں تبدیل ہونے کے لئے تیار ،کراچی کے دو ڈمپنگ گرائونڈ پر کام بند ہوگیا اب شہر کا کچرا شہر کی گلیوں اور شاہراہوں پر رہے گا بلدیہ عظمیٰ کراچی 15کروڑ سے زائد کی ناہندہ نکلی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے 2ڈمپنگ گرائونڈ جام چاکرو اور گوند پاس جہاں کراچی شہر سے اُٹھایا جانے والا کچرا ٹھکانے لگا یا جاتا وہاں ٹھیکدار نے کام بند کردیا جس کے باعث شہر کراچی کے 6اضلاع کی ڈی ایم سیز کوڑا کرکٹ ڈمپنگ گرائونڈ کے قریب واقع شاہراہ پر پھینک رہے ہیں۔

بلدیہ عظمیٰ کراچی نے گزشتہ 28ماہ سے ٹھیکیداروں کو آدائیگی نہیں کی اور مجموعی طور پر دونوں ڈمپنگ گرائونڈ جام چاکرو اور گوند پاس کے 15کروڑ سے زائد کی ادائیگی بھی نہیں کی جس پر ٹھیکیدار نے کام بند کردیا اور شہر سے اُٹھنے والا کوڑا کرکٹ اب ڈمپنگ گرائونڈ نہیں جارہا۔

ذرائع کے مطابق ٹھیکیدار نے ایڈمنسٹریٹربلدیہ عظمیٰ کراچی سے بھی ملاقات کی لیکن ایڈمنسٹریٹر کراچی ادائیگی یا یقین دہانی بھی نہیں کراسکے اور جام چاکرو کی روڈ پر کوڑا کرکٹ پھینکنے کے باعث اطراف کے گوٹھوں اور سرجانی ٹائون کی آبادیوں کے لوگوں میں مہلک امراض پھوٹنے کا خطرہ پیدا ہوگیا۔