سندھ حکومت نے 17 گریڈ کے 39 افسران کو گریڈ 18 میں ترقی دیدی

Sindh Government

Sindh Government

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت نے 17 گریڈ کے 39 افسران کو گریڈ 18 میں ترقی دیدی، گریڈ 18 کے افسران کی 19 گریڈ میں ترقی کے لئے سمری چیف سیکریٹری سندھ کے پاس رُک گئی۔

سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد ریلیف کئے گئے افسر کو بھی 19 گریڈ میں ترقی دینے کے لئے سمری میں نام ڈال دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے گریڈ 17 کے 39ایس سی یوجی کے افسران کو 18جولائی 2016کو گریڈ 18میں ترقی دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔جبکہ گریڈ 18کے افسران کو 19گریڈ میں ترقی دینے کے لئے لوکل گورنمنٹ بورڈ نے 3مئی 2016ء کو سمری چیف سیکریٹری کی منظوری کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ کو روانہ کی لیکن سمری چیف سیکریٹری آفس میں روک لی گئی ۔سمری کے سریل نمبر13میں درج طفیل احمد سومرو جو کہ پاک سعودی فیٹللائزر سے لوکل گورنمنٹ آئے تھے اُن کا نام بھی 19گریڈ کی ترقی کے لئے درج کر دیا گیا۔۔

جبکہ لوکل گورنمنٹ بورڈ نے 18دسمبر2015ء کو آرڈر نمبر1694کے تحت طفیل احمد سومرو کو سپریم کورٹ کے احکامات کے تحت اُن کے اصل محکمے میں واپس بھجنے کے احکامات بھی جاری کئے تھے جبکہ حیران کن طور پر لوکل گورنمنٹ بورڈ نے سپریم کورٹ کے احکامات کو مسترد کرتے ہوئے اپنے 18دسمبر2015کے احکامات کو نظر انداز کرتے ہوئے پرموشن لسٹ میں ایک بار پھر طفیل احمد سومرو کا نام درج کردیا جبکہ متعدد افسران نے پروموشن کے بعد عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔