سندھ حکومت صوبے میں صحت کی بہتر سہولتیں فراہم کرنے کے لیئے کام کررہی ہے خیرالنساء مغل

Health

Health

بدین (عمران عباس) سندھ حکومت صوبے میں صحت کی بہتر سہولتیں فراہم کرنے کے لیئے کام کررہی ہے جس میں دیہات کو زیادہ ترجیح دی جا رہی ہے ان خیالات کا اظہار ایم پی اے خیرالنساء مغل نے بدین میں تھیلسمیا کیئر سینٹر میں چھاتی کے کینسر کے علاج کے لیئے لگائی جانے والے کیمپ کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک انسان کی زندگی بچانے سے پوری انسانیت کی زندگی بچانے کے برابر ہے جس کے لیئے پی پی کو چیرمین آصف علی زرداری کی ہدایات پر صوبے کے کونے کونے میں صحت کی سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں اس موقع پر نمرا جامشورو کے ڈائریکٹر نعیم لغاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ہر سان 40 ہزار عورتیں چھاتی کے کینسر کے باعث فوت ہوجاتی ہیں۔

جبکہ نمرا جامشورو ہسپتال میں علاج کے لیئے آنے والی 20 عورتوں میں سے 4 چھاتی کے کینسر میں مبتلا ہوتی ہیں انہوں نے کہا کہ ایسے مریضوں کے مرض کو روکنے کے لیئے ضروری ہے کہ اس مرض کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کیا جائے،اس موقع پر ڈاکٹر نسیم تھیلسمیا کیئر سینٹربدین کے انچارج ڈاکٹر ھارون میمن اور سول سرجن ڈاکٹر کوثر میمن نے بھی خطاب کیا۔