سندھ حکومت کا کراچی میں غیر قانونی شادی ہالز مسمار کرنے کا فیصلہ

Sindh Government

Sindh Government

کراچی (جیوڈیسک) سندھ حکومت نے کراچی میں قائم غیر قانونی شادی ہالز مسمار کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے وزیر بلدیات نے محکمہ لینڈ کے ایم سی کو غیر قانونی ہالوں کی فہرست مرتب کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

حکومت سندھ ایک بار پھر شہر میں قائم غیر قانونی شادی ہالوں کے خلاف متحرک ہو گئی ہے اور شہر میں قائم تمام غیر قانونی شادی ہالوں کو مسمار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ فیصلے پر عملدرآمد کے لیے وزیر بلدیات سندھ نے محکمہ لینڈ کے ایم سی کو شہر میں قائم غیر قانونی ہالوں کی فہرست بنانے کی ہدایات بھی کر دی ہیں۔

سندھ حکومت نے شہر میں قائم 80 سے زائد شادی ہالوں کو مسمار کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی وزیربلدیات نے محکمہ لینڈ کو فہرست مرتب کرنے کی ہدایت کی ہے۔

دستاویزات کے مطابق نارتھ کراچی میں8، گلشن اقبال میں 2، گلستان جوہر میں 9، ایف بی ایریا، ناظم آباد اورنارتھ ناظم آباد میں 28 ہالز کو مسمار کیا جائے گا جب کہ یہ تمام ہالزرفاعی فلاحی، گرین بیلٹ اور کھیل کے میدانوں پر بنائے گئے ہیں اور ان کے مالکان بااثر افراد ہیں۔