سندھ حکومت آپریشن کی راہ میں رکاوٹ نہیں ڈالنا چاہتی، مولابخش چانڈیو

Maula Bakhsh Chandio

Maula Bakhsh Chandio

حیدرآباد (جیوڈیسک) مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ سندھ حکومت آپریشن کی راہ میں رکاوٹ نہیں ڈالنا چاہتی، رینجرز کے اختیارات کا معاملہ آئینی ہے، کراچی میں رینجرز کے تعاون سے آپریشن جاری رہے گا۔ امیدہےپیرتک رینجرز کے اختیارات میں توسیع ہوجائے گی۔

سندھ کے مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ وزیر داخلہ کو بیانات دیتے ہوئے احتیاط کرنا چاہئے۔ وزیراعلی نے یہ نہیں کہا کہ وہ رینجرز کیخلاف ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ اپنے معاملات دیکھیں۔رینجرز کو سندھ حکومت نے ہی بلایا ہے۔

مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ سندھ حکومت آپریشن کی راہ میں رکاوٹ نہیں ڈالنا چاہتی۔ رینجرز کے اختیارات کا معاملہ آئینی ہے ، رینجرز آئینی طور پر آئی ہے، پولیس کے ساتھ آئینی طور پر کام کرے گی۔ اندرون سندھ مجرم جائے گا تو اس کے پیچھے جایا جائے گا۔