حکومت سندھ قیدیوں کی اصلاح کے لیئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے، نصرت حسین

Nusrat Hussain

Nusrat Hussain

بدین (عمران عباس) حکومت سندھ قیدیوں کی اصلاح کے لیئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے، بدین ڈسٹرکٹ جیل میں قیدیوں کے لیئے کمپیوٹر ٹریننگ سینٹر کے قیام کا بھی اعلان۔ آئی جی جیل خانہ جات نصرت حسین منگھن نے بدین ڈسٹرکٹ جیل کا دورا کیا جہاں پر قیدیوں سے کھلی کچھری کرنے کے بعد جیل کے اندر داؤد جت کی جانب سے تعمیر کرائی جانےوالی مسجدکا بھی افتتاح کیا۔

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے آئی جی جیل نصرت حسین نے کہا کہ حکومت ِ سندھ قیدیوں کی اصلاح کے لیئے بھرپور اقدامات اٹھارہی ہے جس میں جیل کے اندر وکیشنل سینٹرز کا قیام اور دیگر اصلاح کے سینٹر بھی شامل ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ پہلے جیلوں میں ادویات کی بجیٹ 25 لاکھ تھی لیکن اب حکومت نے اسے بڑھا کر چار کروڑ کردیا ہے جس کے بعد جیلوںمیں اور بھی بہتری آئی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ بدین کی ڈسٹرکٹ جیل میں بھی کافی بہتری آئی ہے اور یہ جیل سندھ کی صاف ستھری جیلوں میں سے ایک ہے، اس موقع پر انہوں نے بدین جیل میں قیدیوں کی تربیت کے لیئے کمپیوٹر سینٹر کے قیام کا بھی اعلان کیا اور ایک ہفتے کے اندر اسے شروع کرنے کا بھی اعلان کیا، تقریب میں ڈی آئی جی جیلز حیدرآباد مریجن مظفر عالم صدیقی اور سید شاکر حسین شاہ، سپریڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل بدین، داؤد جت، پیپلزپارٹی بدین کے رہنماء تاج محمد ملاح ، بدین کے شہریوں کے علاوہ صحافی حضرات بھی موجود تھے۔