سندھ کا گورنر برطانوی شہری، اداروں کی ناکامی ہے، فیروز خان

Karachi

Karachi

کراچی : برطانوی شہری عشرت العباد کا سندھ کا گورنر تقریباً 15 سالوں تک بنا رہنا اداروں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے یہ بات سائبان سٹیزن کمیونٹی بورڈ کے چیئر مین عالم علی اور یوسی4مجید کالونی کے چیئر مین فیروز خان نے شہریوں کے وفد سے دوران گفتگو کہی۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ گورنر سندھ کو ہٹانے اور انکی جگہ سابق چیف جسٹس سعد الزماں صدیقی کو گورنر سندھ بنانے کا فیصلہ میرٹ کے معیار کو پورا کرتا ہے۔ فیروز خان اور عالم علی نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سیاست سے غیر ملکی شہریوں کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے کیونکہ یہ ہی سیاستدان منتخب ہوکر ملکی حساس اداروں کے سربراہان بناتے رہے ہیں جسکا نتیجہ ضرب غضب میں ہزاروں جوانوں کی شہادتوں کی صورت میں سامنے آیا ہے۔

جاری کردہ
سیکریٹری نشرواشاعت