گورنر سندھ سے ڈی جی رینجرز کی ملاقات، کراچی آپریشن پر تبادلہ خیال

Sindh Governor and DG Rangers Meeting

Sindh Governor and DG Rangers Meeting

کراچی (جیوڈیسک) گورنر ہاؤس کراچی میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان اور ڈی جی رینجرز بلال اکبر کے درمیان ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں صوبے اور بالخصوص کراچی میں امن و امان کی صورت حال پر تبادلہ خیال اور کراچی آپریشن پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن کے قیام کے لیے وہ رینجرز کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔

ملاقات میں گورنر سندھ اور ڈی جی رینجرز نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک ٹارگٹڈ آپریشن جاری رہے گا۔