سندھ میں گرمی سے ہلاکتوں پر این ڈی ایم اے نے پاک فوج سے مدد طلب کرلی

Pak Army

Pak Army

اسلام آباد (جیوڈیسک) سندھ میں جاری شدید گرمی کی لہر سے ہلاکتوں پر نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے پاک فوج سے مدد طلب کر لی ہے۔

سندھ میں گرمی سے ہلاکتوں پر کور کمانڈر کراچی سے مدد طلب کر لی ہے۔ ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کی ہدایت پر نوٹس لیتے ہوئے پی ڈی ایم اے کو صوبے بھر کے نجی و سرکاری اسپتالوں میں ہیلپ لائن اور ہیٹ اسٹروک سینٹر قائم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ اس کے علاوہ پی ڈی ایم اے کو ہنگامی صورت حال میں ایمبولنس فراہم کرنے کے احکامات بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔

کور کمانڈر کراچی کا کہنا ہے کہ فوج اور رینجرز کے جوانوں نے عوام کو گرمی سے بچانے کے لئے اقدامات شروع کردیا ہے۔ واضح رہے کہ سندھ میں جاری گرمی کی شدید لہر کے باعث صرف کراچی میں 150 کے قریب افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔