سندھ ہائی کورٹ میں پولیس اہلکار سمیت سزائے موت کے 4 مجرموں کی اپیلیں مسترد

Sindh High Court

Sindh High Court

کراچی (جیوڈیسک) سندھ ہائی کورٹ نے پولیس اہلکار سمیت سزائے موت کے 4 مجرموں کی اپیلیں مسترد کر دیں ہیں۔

سندھ ہائی کورٹ نے جن 4 مجرموں کی سزائے موت کے خلاف اپیلیں مسترد کی ہیں ان میں ایک پولیس اہلکاربھی شامل ہے۔ سجاول سب جیل کے کانسٹیبل محمد حسن نے 2001 میں ذاتی دشمنی پرمحمد اصغرنامی شخص کو سرکاری اسلحے سے فائرنگ کر کے قتل کیا تھا، سیشن جج ٹھٹھہ نے پولیس اہلکار محمد حسن کو سزائے موت اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

سندھ ہائی کورٹ نے شہزاد،نثار احمد اور منیر کی سزائے موت اوردیگر سزائیں بھی برقرار رکھی ہیں۔ تینوں مجرموں نے 2014 میں کراچی کے علاقے ڈیفنس سے 6 سالہ ریحان اوراس کے ڈرائیور عرفان کو اغوا کیا تھا۔ ملزمان نے 4 لاکھ تاوان لے کر ریحان کورہا اورڈرائیور عرفان کو قتل کر کے لاش بلوچ کالونی پل سے نیچے پھینک دی تھی، انسداد دہشتگردی کی عدالت نے تینوں مجرموں کو سزائے موت، عمر قید اور جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم دیا تھا۔