سندھ ہائی کورٹ میں شازیہ مری جعلی ڈگری کیس کی سماعت میں عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا

Sindh High Court

Sindh High Court

کراچی (جیوڈیسک) سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے شازیہ مری ڈگری کیس کی سماعت کی۔ عدالت میں الیکشن کمیشن کی جانب سے شازیہ مری کی دستاویزات کی رپورٹ پیش کی گئی۔

عدالت میں وکیل صفائی کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ شازیہ مری نے میٹرک کا سرٹیفیکٹ شازیہ نامی لڑکی کا لگایا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ شازیہ مری پانچ انتخابات میں حصہ لے چکی ہیں۔

شازیہ مری کے شناختی کارڈ میں نمبرز بھی الگ ہیں۔ عدالت نے وکیل صفائی کا موقف سنے کے بعد شازیہ مری کی جعلی ڈگری کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔