بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ: سندھ اور پنجاب میں پولنگ شروع

Local Government Elections

Local Government Elections

کراچی (جیوڈیسک) سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے پولنگ کا وقت شرع ہوگیا ہے۔ آج سندھ کے 14 اور پنجاب کے 12 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات ہورہے ہیں۔

پولنگ کا وقت صبح 7 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگیا جو کسی وقفے کے بغیر شام ساڑھے 5 بجے تک جاری رہے گا۔

سندھ کے8اضلاع کی 76 یونین کونسلوں،ٹاؤن اورمیونسپل کمیٹیوں میں انتخابات ملتوی کردیے گئے ہیں۔سندھ میں 70 لاکھ،پنجاب میں 1کروڑ 47 لاکھ ووٹر حق رائے استعمال کریں گے ۔

سندھ میں 6 اور پنجاب میں 12 ہزار پو لنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔ پولنگ کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

گوجرانوالہ کے وزیرآبادوارڈنمبر 26 کےپولنگ اسٹیشن پرمخالفین نے ہنگامہ آرائی کی۔جس کے بعد وارڈ نمبر 26 کےپولنگ اسٹیشن پرپولنگ روک دی گئی۔ ہنگامہ آرائی مبینہ طورپر جعلی ووٹ ڈالنےپرکی گئی۔