سندھ میں اغواء برائے تاوان اور ٹارگٹ کلنگ کو ختم کیا گیا ہے: مراد علی شاہ

Murad Ali Shah

Murad Ali Shah

کراچی (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر سندھ میں موثر انداز میں عمل درآمد ہوا ہے ، مسلسل ٹارگٹڈ آپریشنز کے باعث دہشت گردوں کی کمر توڑ دی گئی ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان کے فیصلوں سے متعلق اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں مرتضیٰ وہاب، مولا بخشن چانڈیو، چیف سیکرٹری سندھ، آئی جی سندھ، ایڈووکیٹ جنرل اور دیگر حکام نے شرکت کی ۔ اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان کے فیصلوں پر عمل درآمد کے حوالے سے غور کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں اغواء برائے تاوان، ٹارگٹ کلنگ کو ختم کیا گیا ہے ، مسلسل ٹارگٹڈ آپریشنز سے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان رابطے بہتر کئے گئے ہیں ، پرایسکیوشن بہتر ہوئی ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ نئی اے ٹی سی کورٹ کا کام تقریباً مکمل ہونے والا ہے ۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ وزیراعلیٰ سندھ نیشنل ایکشن پلان سے متعلق اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔