سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیم سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج

Sindh High Court

Sindh High Court

کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم اور مسلم لیگ فنکشنل نے صوبائی حکومت کی جانب سے لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیم کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔

کراچی میں ایم کیو ایم کے نامزد میئر وسیم اختر، سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن اور دیگر کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئین کے مطابق بلدیاتی اداروں میں مخصوص نشستوں کے لیے خفیہ رائے شماری ہونی چاہیے, صوبائی حکومت نے اس سلسلے میں لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں آئین کے خلاف ترمیم کی ہے ، اس لئے اسے کالعدم قرار دیا جائے۔

دوسری جانب مسلم لیگ فنکشنل کی جانب سے بھی بیرسٹر فروغ نسیم کی وساطت سے درخواست دائر کی گئی ہے جس میں مخصوص نشستوں کے انتخاب کے طریقہ کار کو چیلنج کیا گیا ہے۔