سندھ محبت کرنے والے امن پسندوں کی دھرتی ہے‘ سولنگی اتحاد

Sindh

Sindh

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ کلچرل ڈے کی مناسبت سے پاکستان سولنگی اتحاد میڈیا سیل کے انچارج نعمت اللہ سولنگی اور انسانی حقوق ونگ کے صدر ایاز سولنگی کی جانب سے سندھی ٹوپی اجرک ڈے کے تحت منعقدہ تقریب میںسردار اکرم سولنگی ‘ سردار شبیر سولنگی ‘ سردار راحیل سولنگی ‘ سردار خادم حسین سولنگی ‘ وڈیرو علی اصغر سولنگی ‘ علی مراد سولنگی ‘ سہراب سولنگی ‘ ذوالفقار سولنگی ‘ راجہ ڈاہر سولنگی ‘ خادم سولنگی ایڈوکیٹ ‘ ایڈوکیٹ دیدار سولنگی کے علاوہ بزرگ و سینئر رہنما امیر علی سولنگی خصوصی طور پر شرکت۔

میزبان نعمت اللہ سولنگی و ایاز سولنگی نے مہمانوں کو سندھی ٹوپی اور اجرک کے تحائف پیش کئے جبکہ شرکائے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمانوں نے کہا کہ سندھ محبت کرنے والے امن پسندوں کی دھرتی اور سندھی ٹوپی واجرک امن و محبت کی علامت اور سندھ کی ثقافت ہے۔

یوم سندھی ثقافت پر عوام کاجوش و خروش اس بات کا اظہار ہے کہ سندھ میں بسنے والے اس کی تہذیب و ثقافت سے پیار کرتے ہیں اور امن و محبت کا فروغ چاہتے ہیں۔