سندھ میڈیکل کالج کے طلبہ نے دنیا میں پاکستان کا پرچم سربلند کیا ہے۔ وائس چانسلر جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی

SMC Alumni Ceremoney

SMC Alumni Ceremoney

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ میڈیکل کالج کراچی کے فارغ التحصیل گریجویٹس کی بین الاقوامی تنظیم ایس ایم سی المنائی کے زیرہتمام سلور جوبلی تقریبات کے حوالے سے سال 1990ء میں فارغ التحصیل گریجویٹس کو ملکی و بین الاقوامی سطح پر شعبہ طب خصوصاً اپنے مادر علمی کی تعمیر و ترقی میں نما یا خدمات پر تقسیم ایوارڈ ز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کراچی پروفیسر ڈاکٹر طارق رفیع نے کہاکہ سندھ میڈیکل کالج کے طلبہ نے دنیا میں طبی میدان میں پاکستان کا پرچم سربلند کیا ہے۔

آج بھی پاکستان و بین الاقوامی سطح پر ایس ایم سی کے فارغ التحصیل گریجویٹس طبی میدان میں نہ صرف اپنے مادر علمی کا نام روشن کئے ہوئے بلکہ اپنے ملک کا پرچم اونچا رکھا ہوا ہے انہوں نے کہاکہ سندھ میڈیکل کالج سے جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی تک کا سفر ایس ایم سی المنائی اور قابل اساتذہ کے طویل جد و جہد کا ثمر ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایم سی المنائی 1990ء بیچ کی ڈاکٹر ہماء شہاب اور ڈاکٹر طارق جمیل نے کہاکہجناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کو طبی تعلیم کے شعبے میں دنیا کا عظیم درسگاہ بنائیں گے تقریب میں 1990ء بیچ کے گریجویٹس کو نمایاں خدمات پر ایوارڈز سے نوازا گیا۔