جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں پروفیسر اخلاق النبی لیکچر ہال کا افتتاح

SMC Alumni Pakistan

SMC Alumni Pakistan

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کراچی کے سابق طلباء کی کلاس 1990ء کی جانب سے جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے سکینڈ فلور پر سابق پرنسپل پروفیسر اخلاق النبی کے نام سے منسوب لیکچر ہال کی تزئین و آرائش کے بعد افتتاحی تقریب کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر جناح سندھ یونیورسٹی کراچی پروفیسر طارق رفیع نے کہاکہ سندھ میڈیکل کالج کراچی کے سابق طلباء کلاس 1990ء کی جانب سے اپنی مادر علمی سے اس قدر محبت کے جذبے کو قابل تعریف قرار دیتے ہوئے کہاکہ سابق طلباء نے اپنی مادر علمی کی خدمت کرکے ایک مثال قائم کی ہے۔

انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ سابقہ طلباء کے اس عمل کو موجودہ طلباء و طالبات اپنی تقلید بنا تے ہوئے اپنی مادر علمی کی خدمت اور اس کے نام کو دنیا میں روشن کرینگے ۔تقریب سے پروجیکٹ کمیٹی کے انچارج ڈاکٹر سیدحسن عابد نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سندھ میڈیکل کالج کی کلاس 1990ء کے طلباء نے اس لیکچر ہال کو تزئین و آرائش کرکے اپنی مادر علمی کو ایک تحفہ دیا ہے۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں ڈاکٹر یاسین ابو بکر نے کہاکہ آج ہم جو کچھ بھی ہیں اپنی مادر علمی کی وجہ سے ہیں مادر علمی کی خدمت ایک فریضہ ہے اس موقع پر ڈاکٹر سہیل رفیع نے کہاکہ لیکچر ہال کی تزئین و آرائش میں پوری کلاس 1990ء کی طلباء و طالبات کی کاوشیں شامل ہیں انہوں نے کہاکہ یہ آئندہ آنے والے طلباء کے لئے ایک مثال اور قابل تقلید عمل ہے کہ اپنے مادر علمی کی خدمت میں ہمیشہ پیش پیش رہنا چاہیئے۔

لیکچر ہال کی افتتاحی تقریب سے ایس ایم سی المنائی سلور جوبلی آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئر مین ڈاکٹر طارق جمال اور کو چیئر مین ڈاکٹر جمیل مغل اور ڈاکٹر روحی ابو بکر نے بھی خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بعد ازاں وائس چانسلر پروفیسر طارق رفیع نے تزئن و آرائش کے بعدپروفیسراخلاق النبی لیکچر ہال کا افتتاح کیا۔