I.G سندھ نے قاتلوں و ڈاکوئوں کے خاتمے کی بنیاد رکھ دی۔ فیروز خان

Karachi

Karachi

کراچی : سائبان سٹیزن کمیونٹی بورڈ کے چیئر مین عالم علی اور فیروز ویلفیئر ٹرسٹ کے سر براہ ویو سی 4 مجید کالونی لانڈھی کے چیئرمین فیروز خان نے I.Gسندھ اے ۔ڈی خواجہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی جی سندھ کی جانب سے ڈاکوئوں کو واردات کرتے ہوئے ہلاک کرنے پر حوصلہ افزائی کے طور پر شہری کو 50 ہزار روپے انعام دینے کا مقصد شہر کراچی سے قاتلوں اور ڈاکوئوں کے خاتمہ کی بنیاد رکھنے کے مترادف ہے۔

فیروز خان نے کہا کہ اگر ڈاکو یا قاتل پکڑا جائے تو اس کو جان سے مارنا غیر اسلامی وغیر قانونی عمل ہے لہذا ان کو قانونی طور پر سزا دلوانہ ہر شہری کا فرض ہے۔

جاری کردہ
سیکریٹری نشرواشاعت