جئے سندھ قومی محاذ (آریسر) کے چیئرمین عبدالواحد آریسرانتقال کرگئے

Abdul Wahid Aresar

Abdul Wahid Aresar

کراچی (جیوڈیسک) جئے سندھ قومی محاز(آریسرگروپ ) کے چیئرمین عبدالواحد آریسر انتقال کرگئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ شام 6بجے ان کے آبائی گاؤں انڑآبادضلع عمر کوٹ میں اداکی جائیگی۔

عبدالواحد آریسر کئی عرصے سے گردوں کے عارضے میں مبتلاتھے ۔کئی روز کراچی کے مقامی اسپتال میں زیرعلاج رہنے کے بعد آج صبح وہ انتقال کرگئے ۔ان کی عمر 66 سال تھی۔مرحوم کا شمار جسقم کے بانی جی ایم سید کے دیرینہ ساتھیوں میں ہوتاہے۔

انہوں نے 1967 میں اینٹی ون یونٹ تحریک میں بھرپورحصہ لیا۔وہ کئی کتابوں کے بھی مصنف رہے۔مرحوم آریسردیوبندی فرقے سے تعلق رکھتے تھے ۔جسقم میں شمولیت سے پہلے وہ ایک مدرسے میں تعلیم دیتے رہے۔عام طورپران کو مولوی کے نام سے پکاراجاتاتھا۔جئے سندھ قومی محاز اورسندھی ادبی سنگت کی جانب سے قوم پرست رہنماعبدالواحد آریسر کے انتقال پر 3دن کے سوگ کا اعلان بھی کیاگیاہے۔