سندھ کے 70 افسران کا کرپشن کا اعتراف، 21 کروڑ 34 لاکھ نیب کو لوٹا دیئے

NAB

NAB

کراچی (جیوڈیسک) سندھ میں عجب کرپشن کی ایک اور غضب کہانی بے نقاب ہو گئی۔ بیوروکریسی کے 70 افسروں نے کروڑوں کی کرپشن کا اعتراف کر لیا۔ پلی بارگین کر کے نیب کو 21 کروڑ سے زائد لوٹا دیئے۔

مشیر اطلاعات سندھ نے صوبائی بیوروکریسی میں کرپشن کا اعتراف کر لیا، ساتھ ہی ایک صوبے کو نشانہ بنانے کا گلہ بھی کر دیا۔

انکشاف کیا گیا ہے کہ سندھ حکومت نے پلی بار گین کر کے صاف ہونیوالے افسروں کو نہ صرف بحال کر دیا ہے بلکہ کئی کو پرکشش عہدوں پر تعینات بھی کر دیا ہے۔