سندھ کی عوام دلکش نعروں اور جھوٹے وعدوں سے بیزار آ چکی ہے، شاہ محمود قریشی

Shah Mehmood Qureshi

Shah Mehmood Qureshi

بدین (عمران عباس) سندھ کی عوام دلکش نعروں اور جھوٹے واعدوں سے بیزار آ چکی ہے، اور ملک بھر کی طرح سندھ میں بھی تبدیلی کا آغاز ہوچکا ہے، ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے مرکزی وائس چیرمین شاہ محمود قریشی نے پاکستان تحریک انصاف کی کرپشن بچاو ¿ ریلی کی بدین آمد کے موقع پر جلسے خطاب کے دوران کیا۔

بدین میں پی ٹی آئی کی جانب سے کرپشن مٹاﺅ ملک بچاﺅ ریلی کے پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا اس موقع پر پی ٹی آئی کے رہنماءاور وائس چیرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمیں اپنے نظام کو بدلنا ہوگا ہمیں اپنی سوچ کو بدلنا ہوگااور وہ عوام کرسکتی ہے، شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ میں آپ کو کچھ نہیں دے سکتا سوائے دعا کہ کیونکہ میں حکومت میں نہیں ہوں۔

انہوں نے کہا کہ بدین میں ذوالفقار علی بھٹو کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کیونکہ اس کی وجہ سے پاکستان ایٹمی قوت بنی ہے ، انہوں نے کہا کہ پاکستانی لیڈر پاکستان کا پیسہ غیر ملک بھیج رہے ہیں جبکہ یہاں کی عوام روٹی کے لیئے ترس رہی ہے ۔ملک دو حصوں میں بٹ گیاایک طبقہ عیاشی کرتا ہے تو ایک طبقہ دو وقت کی روٹی کے لیئے پریشان ہے

انہوں نے کہا کہ اگر ھندوستان کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر بات کرنی ہے اگر آپ کشمیریوں کو حق کی بات کرنی ہے تو پہلے پاکستانوں کو حقوق دینے ہونگے، انہوں نے کہا کہ میں پنجاب سے تعلق رکھتا ہوں لیکن میں سندھ کے حقوق کے لیئے لڑوں گااور اگر آپ کو اپنا حق نہیں مل رہا تو آپ بھی تبدیلی کے قافلے میں شامل ہوجائیں اور پی ٹی آئی کے ہاتھ مضبوط کریں، اگر مجھے اقتدار کی خواھش ہوتی تو میں وزارت کو ٹھوکر نہیں مارتا۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ مجھے پتہ ہے کہ جب سندھ کی عوام فیصلہ کر لیتی ہے تو پھر سب کو پیچھے ہٹنا پرتا ہے ،شاھ محمود قریشی کے خطاب کے دوران مرزا حامیوں اور تحریک انصاف کے حامیوں میں تلخ کلامی بھی ہوئی اورمرزا کے حامیون اور تحریک انصاف کے حامیوں میں ہاتھا پائے ہوتے ہوتے رہ گئی۔