سندھ کے عوام کو جگانے کی کوشش کر رہے ہیں، حلیم عادل شیخ

Haleem Adil Sheikh

Haleem Adil Sheikh

کراچی (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے کراچی سے رحیم یار خان تک ریلی کا آغاز ہو گیا۔ رہنما تحریک انصاف حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ ملک میں امن کا پیغام پھیلانا چاہتے ہیں۔سندھ اور پنجاب کے عوام کو جگانے کے لئے کوشش کر رہے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے کراچی تارحیم یار خان ٹرین ریلی کا آغاز کراچی کینٹ سے کیا گیا۔ ریلی کی قیادت رہنما تحریک انصاف حلیم عادل شیخ کررہے ہیں۔

اس موقعے پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ملک بھر امن کا پیغام لے کر جارہے ہیں۔پی ٹی آئی سندھ اور پنجاب کے عوام کو جگانے کے لئے کوشش کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو زرداری بلٹ پروف گاڑی میں جلسہ کرتے ہیں ہم عوامی ٹرین میں سندھ کی عوام کو جگانے نکلے ہیں۔