سندھ پولیس کھیلوں کے فروغ کیلئے ہر قسم کی مدد فراہم کرتی رہے گی

SSB Basketball Tournament

SSB Basketball Tournament

کراچی : ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس (CID) سندھ عامر احمد فاروقی نے اعلان کیا ہے کہ سندھ پولیس ہر سطح پر کھیل اور کھلاڑیوں کی جو ممکن مدد ہوسکتی ہے وہ کرتی رہے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آرام باغ باسکٹ بال کورٹ پر یوم پاکستان SSBٹرافی باسکٹ بال ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ عامر فاروقی نے کہا کہ سندھ کے IGP اے ڈی خواجہ جو خود ایک بڑے اچھے فرسٹ کلاس کرکٹر ہیں انکی خواہش ہے اور محکمہ پولیس کے افسران کو ہدایت ہے کہ کھیل اور کھلاڑیوں کی ہر سطح پر مدد کی جائے کیونکہ کھیل معاشرے کا اہم حصہ ہیں اور کھیلوں کے ذریعے بعض ممالک میں پاکستان کی پہچان ہمارے عظیم کھلاڑی ہیں ۔ انہوں نے کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کو اپنی اور محکمہ پولیس کی جانب سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور اعلان کیا کہ یوم آزادی کے موقع پر وہ باسکٹ بال کا ٹورنامنٹ منعقد کریں جس میں محکمہ پولیس ان کے ساتھ تعاون کرے گا ۔ اس موقع پر SBAکے سیکریٹری عبد الناصر ، KBAکے صدر غلام محمد خان اور سیکریٹری طارق حسین نے بھی خطاب کیا۔ تقریب کی نظامت عظمت اللہ خان نے کی۔ ٹورنامنٹ کے پہلے دن دو میچوں کا فیصلہ ہوگیا ۔پہلے میچ میں حلیم بوائز نے ملیر ٹروجنز کو 50-36 سے شکست دے دی۔

ونر ٹیم کی جانب سے عمار احمد نے 14 ، محمد انس نے 11اور سمیع نے 8پوائنٹ جبکہ رنر ٹیم کی جانب سے عمران نے 12 ، فراز نے 11 اور علی رضا نے 7پوائنٹس اسکور کیے ۔ دوسرے میچ میں الفاز کلب نے ون یونٹ کو 53-32 سے شکست دے دی ۔ ونر ٹیم کی جانب سے بختیار احمد نے 18، شاہ میر حسین نے 14، مبشر حسین نے 8پوائنٹس اسکور کیے جبکہ رنر ٹیم کی جانب سے کاشف سروری نے 14 ، طلا ل احمد نے 10 اور دانش بیگ نے 06 پوائنٹس اسکور کیے۔ طارق حسین ، محمد جاوید ، ممتاز احمد ، عامر غیاث ، عامر احمد اور غلام رسول نے ریفریز کے جبکہ ضائمہ طارق اور دلاور عباس خان نے اسکورر کے فرائض انجام دیے ۔ ٹورنامنٹ میں آج رات بھی 2میچز کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ میں چھ ٹیمیں شرکت کررہی ہیں اور ٹورنامنٹ سنگل لیگ کی بنیا د پر 2اپریل کو ختم ہوگا۔
جاری کردہ
غلام محمد خان