صوبہ سندھ سے کوٹہ سسٹم کا خاتمہ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ ناہید حسین

Naheed Hussain

Naheed Hussain

کراچی: اربن ڈیمو کریٹک فرنٹ کے چیئرمین ناہید حسین نے کہا ہے کہ صوبہ سندھ سے کوٹہ سسٹم کا خاتمہ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے اس کے خاتمہ سے احساس محرمی ختم ہو گی جو صوبہ او ر ملک کے وسیع تر مفاد میں ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے وکلاء کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر اربن ڈیمو کریٹک فرنٹ کی کنوینسنگ کمیٹی کے اراکین اور قانونی ماہرین بھی موجود تھے۔

چیئر مین ناہید حسین نے کہا کہ صوبہ سندھ میں کوٹہ سسٹم نے قومیت کے مسئلہ کو ابھارا اس کے خلاف صوبہ کی تقریبا ً تمام جاعتیں احتجاج کرنے کے لئے سڑکوں پر آئی تھیں لیکن اقتدار ملنے کے بعد کسی نے بھی اس جانب توجہ نہیں دی جو صوبہ کے عوام کے ساتھ زیادتی تھی۔

انہوں نے کہا کہ اربن ڈیمو کریٹک فرنٹ نے کوٹہ سسٹم کے خلاف نہ صرف احتجاج کیا بلکہ اس کے خلاف تمام سیاسی جاعتوں کے ساتھ بھی رابطے رکھے لیکن بد قسمتی سے اقتدار میں آنے کے بعد سیاسی جماعتیں اپنے وعدے سے پھر گئیں ہم نے انھیں کوٹہ سسٹم کے خاتمہ کی بار ہا یاد دہانی بھی کرائی لیکن ہماری بات پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ حال ہی اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل سندھ رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے ایک بار کوٹہ سسٹم کے خلاف بات کرتے ہوئے کہا کہ اس کے خاتمہ سے احسا س محرومی ختم ہو گی یہ ہماری باتوں کی تائید ہے ، ہم میجر جنرل بلال اکبر کو جرات مندانہ قدم اٹھانے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ صوبہ سندھ سے جلد کوٹہ سسٹم کا خاتمہ یقینی ہو جائے گا۔

چیئرمین نے مزید کہا کہ کوٹہ سسٹم 2013 ء میں ختم ہو چکا ہے ہمارے قانونی ماہرین اس کا جائزہ لے رہے ہیں اگر حکومت نے اس میں توسیع کی تو پھر ہم اس اقدام کے خلاف عدالت جانے کا قانونی حق محفوظ رکھتے ہیں۔

وکلاء نے اربن ڈیمو کریٹک فرنٹ کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ چیئر مین ناہید حسین عوام کی آواز بن چکے ہیں ہم سمیت دیگر وکلاء اربن ڈیمو کریٹک فرنٹ کے چیئر مین کے ساتھ ہیں۔

اربن ڈیمو کریٹک فرنٹ کے چیئر مین ناہید حسین نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کے جرات مندانہ بیان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اور اس کے وزیر اعظم مودی کو اسی زبان کی سمجھ آتی ہے ڈپلومیٹک زبان ان لوگوں کو راس نہیں آتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضرب عضب آپریشن سے پورے ملک میں امن وامان کے قیام عمل میں آیا جبکہ دہشت گردی کا خاتمہ بھی ممکن ہوا ہے لیکن اسے مزید جاری رکھنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے ساتھ ساتھ کرپشن کے ناسور نے اس ملک کی ترقی کو جام کر دیا ہے۔

دہشت گردی کے خلاف جاری ضرب عضب کی طرز پر کرپشن کے خلاف بھی آپریشن کرنا انتہائی نا گزیر ہے۔

سیکریٹری انفارمیشن ناصر علی