ایم کیو ایم کے پنجاب میں بھوک ہڑتال ،مظاہروں کے پروگرام ملتوی

MQM

MQM

لاہور (جیوڈیسک) ایم کیوایم پنجاب کی جانب سے الطاف حسین کی تقریر و تصویر کی نشر واشاعت پر پابندی کے خلاف بھوک ہڑتال اورمظاہروں کے پروگرام ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔

کراچی سے جاری ایم کیو ایم کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ قائدایم کیوایم کی تقاریرنشرنہ ہونےپرایم کیوایم نےآج پنجاب کے مختلف مختلف شہروں میں احتجاج کااعلان کیاتھا۔

علامتی بھوک ہڑتال اورمظاہروں کےپروگرام کی ری شیڈولنگ کی جارہی ہے۔ ری شیڈولنگ ہوتےہی پنجاب میں بھوک ہڑتال اور احتجاجی پروگرام کاشیڈول جاری کردیاجائےگا۔