سندھ، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں آج بارش کا امکان

Rain

Rain

اسلام آباد (جیوڈیسک) محکمہ موسمیات نے آج اور کل سندھ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے سندھ اور بلوچستان کے بھی بعض شہروں میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج راولپنڈی ،گوجرانوالہ ،لاہور ،ہزارہ ،ڈی آئی خان،بنوں ،ژوب اور کشمیر ڈویژن میں بارش کا امکان ہے۔

جبکہ آج اور کل سندھ کے شہروں عمرکوٹ وار تھرپارکر اور بلوچستان میں لسبیلہ ،خضدار اور قلات میں بارش کی توقع ہے۔دوسری جانب گلگت بلتستان میں موسم جزوی ابر آلود اور خشک رہے گا۔