سندھ، پنجاب بلدیاتی انتخاب، گنتی جاری، غیرسرکاری نتائج آنا شروع

Voting Counting

Voting Counting

کراچی (جیوڈیسک) پنجاب کی 57 ،سندھ کی 44 یونین کونسلوں میں بلدیاتی انتخابات کے اختتام پر ووٹوں کی گنتی جاری ہے ۔جیو نیوز نے سب سے پہلے نتیجہ دینے کی روایت برقرار رکھی ہے۔

پنجاب کی 57 اور سندھ کی 44 یونین کونسلوں میں پولنگ ہوئی۔ فیصل آباد کے ایک پولنگ اسٹیشن پر امیدواروں کے حامیوں کی آپس میں لڑائی ہوگئی۔

کراچی کے ضلع غربی یوسی 4 عبداللہ بروہی گوٹھ مائی گاڑی کے پولنگ اسٹیشن کے غیر سرکاری و غیرحتمی نتیجے کے مطابق پیپلزپارٹی کے سلیم رند 468 ووٹ لے کرکامیاب ہوئے ہیں،ن لیگ کے امید وار نے 6 ،جبکہ پی ٹی آئی کے امیدوار نے 1 ووٹ حاصل کیا۔

گھوٹکی کی یونین کونسل مٹھڑی کے چیئرمین کی نشست کا غیرسرکاری اور غیر حتمی نتیجہ آگیا، جس کے مطابق مذکورہ نشست پر پیپلز پارٹی کے اعجاز مہر بلامقابلہ کامیاب ہوئے ہیں۔ فنکشنل لیگ کے اربیلو منگریو پیپلز پارٹی کے امیدوار کے حق میں دستبردار ہو گئے تھے۔

گھوٹکی کی یونین کونسل لبانہ وارڈ نمبر1 کے جنرل کونسلر کے غیرسرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق پیپلزپارٹی کے امیدوار محمد فاضل لغاری 1034 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔

نوشہروفیروز ٹاؤن کمیٹی مٹھیانی،وارڈ8 کے غیرسرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے محمد بخش چانڈیو626 ووٹ لیکرکامیاب جبکہ آزادامیدوار محمد یاسین15 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔