سندھ اور پنجاب میں ٹریفک حادثات، 23 افراد جاں بحق

Accident

Accident

لاہور (جیوڈیسک) ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور سے بلاول شاہ نورانی کے میلے میں شرکت کیلئے جانے والے زائرین کا ٹرک لسبیلہ کے قریب کھائی میں گر گیا۔ جس سے دس افراد جاں بحق اور پچیس زخمی ہو گئے ۔ جاں بحق ہونیوالوں میں پانچ خواتین بھی شامل ہیں۔

لاہور کے قریب فیروزوالا میں ٹرک اور وین کے تصادم میں چھ افراد جان کی بازی ہار گئے چار افراد زخمی بھی ہوئے۔ مظفر گڑھ کے علاقے شہر سلطان کے قریب کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیز رفتار کوچ سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں چار مسافر دم توڑ گئے۔

جبکہ عورتوں اور بچوں سمیت انتیس زخمی ہو گئے۔ خیر پور کے قریب قومی شاہراہ پر کراچی سے اٹک جانے والی بس الٹنے سے چوبیس افراد شدید زخمی ہو گئے۔ ادھر حافظ آباد میں ریلوے لائن عبور کرتے تین موٹر سائیکل سوار ٹرین کی زد میں آ کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔