سندھ رینجرز نے 90 روزہ ریمانڈ پر تحویل میں لئے جانیوالوں کی فہرست جاری کر دی

Sindh Rangers

Sindh Rangers

کراچی (جیوڈیسک) سندھ رینجرز نے 90 دن کے ریمانڈ پر رینجرز کی تحویل میں موجود ملزمان کی فہرست جاری کر دی۔ رینجرز حکام کے مطابق رینجرز کی تحویل میں موجود 60 ملزمان سے اہلخانہ کو جیل قوانین کے مطابق ملاقات کی اجازت ہے۔

پاکستان رینجرز سندھ نے 90 روزہ ریمانڈ پر رینجرز کی تحویل میں موجود ملزمان کی فہرست جاری کر دی۔ ترجمان رینجرز کے مطابق سندھ رینجرز کے پاس 60 ملزمان 90 روزہ ریمانڈ پر موجود ہیں جن میں 13 ملزمان سینٹرل جیل کراچی میں جبکہ 47 ملزمان سب جیل میٹھا رام میں موجود ہیں۔

ترجمان رینجرز کے مطابق تمام ملزمان کے اہلخانہ کو جیل قوانین کے مطابق ملزمان سے ملنے کی اجازت ہے ۔ ریمانڈ پر رینیجرز کی تحویل میں موجود ملزمان سے ان کے اہلخانہ ضابطے کی کارروائی کے بعد ملاقات کر سکتے ہیں۔