سندھ رینجرز کے قیام اور اختیارات میں 90 روز کی توسیع

Sindh Rangers

Sindh Rangers

اسلام آباد (جیوڈیسک) سندھ میں رینجرز کے قیام میں توسیع کے حوالے سے وزارت داخلہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

مخصوص شرائط کے ساتھ رینجرز کو اختیارات دینے کی صوبائی حکومت کی تجویز مسترد قرار دیتے ہوئے اسے متعلقہ قانون سے متصادم قرار دیا گیا ہے۔

وزارتِ داخلہ کے مطابق رینجرز اختیارات کے حوالے سے صوبائی حکومت کی شرائط کو نوٹیفیکیشن کا حصہ نہیں بنایا گیا۔ رینجرز اختیارات پر کسی قسم کی قدغن نہیں لگائی جا سکتی ہے۔

سندھ حکومت کو لکھے گئے جوابی مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اس قانون کی متعلقہ شقوں کو جزوی طور پر بھی علیحدہ کیا جا سکتا ہے اور نہ ہی بدلا جا سکتا ہے۔ رینجرز کو اختیارات انسدادِ دہشت گردی ایکٹ 1997ء کے تحت دیے گئے جبکہ قیام میں 90 روز کی توسیع کی گئی ہے۔