سندھ میں رینجرز کے خصوصی اختیارات کی مدت ختم ہوگئی

Rangers

Rangers

کراچی (جیوڈیسک) سندھ حکومت نے رینجرز کے خصوصی اختیارات میں توسیع کی سمری تاحال منظور نہیں کی جس کے بعد رینجرز کو صوبے میں حاصل خصوصی اختیارات ختم ہوگئے۔

وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ کو رینجرز کے خصوصی اختیارات میں توسیع کی سمری 2 ہفتے قبل ارسال کی گئی تھی جس کی منظوری تاحال نہیں دی گئی ہے جس کے بعد رینجرز کو صوبے میں حاصل خصوصی اختیارات کی مدت ختم ہوچکی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ رینجرز کو خصوصی اختیارات کی سمری چیف سیکریٹری اور صوبائی وزیرداخلہ کی جانب سے منظور کرلی گئی ہے تاہم وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے سمری کی منظوری نہیں دی گئی جس کے بعد رینجرز کو گرفتاری، چھاپے اور کسی بھی ملزم کو 90 روز اپنی تحویل میں رکھنے کے حاصل اختیارات ختم ہوچکے ہیں۔