سندھ کے اسکولوں اور کالجز میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

Children

Children

کراچی (جیوڈیسک) محکمہ تعلیم سندھ نے اسکولوں اور کالجز کی موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔

ترجمان ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق سندھ بھر کے تمام اسکولوں اور کالجز میں تعطیلات کا فیصلہ صوبائی محکمہ تعلیم کی اسٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔

جس کے تحت یکم جون سے یکم اگست تک صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات ہوں گی۔