خیر پور پریس کلب کے صدر خان محمداور وزیر اعلیٰ سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری ذوالفقار علی دھوٹ کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کرینگے

Football Tournament

Football Tournament

سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کی جانب سے آل پاکستان شوٹنگ بال ٹورنامنٹ اور آل سندھ شوٹنگ بال ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیموں میں نقد انعامات دینے کی تقریب تقسیم انعامات بروز ہفتہ 23 جنوری 3 بجے دن خیرپور پریس کلب میں منعقد ہوگی خیرپور پریس کلب کے صدر خان محمد مہمان خصوصی ہونگے اس موقع پر وزیرآعلیٰ سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری زولفقار علی دھوٹ بھی موجود ہونگے یہ انعامات سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے صدر حاجی غلام محمد خان نے اسپانسر کیے ہیں،۔

یہ اعلان سیکریٹری سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن ڈاکٹر قیصر علی جتوئی نے کیا انھوں نے کہا کہ بروز ہفتہ شام 5 بجے خیر پور میں سندھ اسپورٹس بورڈ کے تعاون سے منعقد ہونے والے شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کا فائنل قاضی شوٹنگ بال کلب اور شہید بے نظیر بھٹو کلب کے درمیان کھیلا جائے گا فائنل کے مہمان خصوصی صدر سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن حاجی غلام محمد خان ہونگے ۔