ٹورنامنٹ میں 16 نامور ٹیموں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے، آرگنائزنگ سیکریٹری رفیق جروار

karachi

karachi

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کی اجازت سے منعقد ہونے والا تیسرا آل سندھ محمد عثمان میموریل شوٹنگ بال ٹورنامنٹ 19 تا21 فروری ٹنڈوالہیار میں کھیلا جائے گا۔

ٹورنامنٹ کے انعقاد پر صدر سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن حاجی غلام محمد خان اور سیکریٹری ڈاکٹر قیصر علی جتوئی نے آرگنائزنگ سیکریٹری رفیق جروار کو ایسوسی ایشن کی جانب سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے آرگنائزنگ سیکریٹری رفیق جروار کے مطابق ٹورنامنٹ میں 16 نامور ٹیموں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔