سردار مقیم خان کھوسو کے انتقال پر سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے عہدیداران کا اظہار تعزیت

Karachi

Karachi

کراچی( اسٹاف رپورٹر) سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے عہدیداروں اور شوٹنگ بال کھیل سے وابستہ شخصیات اور کھلاڑیوں نے سابق صدر پاکستان شوٹنگ بال فیڈریشن سردار مقیم خان کھوسو کے انتقال پر ان کے اہلخانہ سے افسوس اور اظہار تعزیت کیا ہے، تعزیت کرنے والوں میں صدر سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن سرادر خان محمد ڈاہری سینئر نائب صدر حاجی غلام محمد خان، سیکریٹری قیصر علی جتویٰ، حاجی منور عباسی، عبدالمجید شیخ، ایم شمیم قریشی، سید مدد علی شاہ۔ امیر احمد ابڑیجو، عبدالصبور پٹھان، غلام حسین مستویٰ، غلام رسول سہتو، سیدظفر علی شاہ، عصمت اللہ راجو، جاوید میمن، اسماعیل کھوسو، جعفر رضا، قمرالسلام پیارے اور دیگر شامل ہیں۔