سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے انتخابات

SINDH SHOOTING BALL ASSOCIATION

SINDH SHOOTING BALL ASSOCIATION

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کا تنازہ طے پاگیا اور طویل عرصے کے بعد دونوں ایسوسی ایشنوں کے متفقہ انتخابات ہوگئے جس میں سردار خان محمد ڈاہری صدر حاجی غلام محمد خان سینئر نائب صدر ڈاکٹر قیصر علی جتوئی جنرل سیکریٹری عبدالحکیم بوزدار خزانچی محمد ارشد، قاضی احمد مصطفےٰ سیکریٹری اطلاعات منتخب ہوگئے۔

دیگر عہدیداران میںنائب صدر عبدالشکور تھبو، غلام رسول سہتو، عطاحسین مغل، ایم شمیم قریشی، علی شیر بھٹو، عبدالحمید منگی جوائنٹ سیکریٹری جاوید میمن، محمد عارف، محبوب میمن، معراج شیخ، منطور علی شاہ آفس سیکریٹری دریا خان جمالی ہیںسیدہ نفیسہ شاہ جیلانی سرپرست اعلیٰ اور سید مدد علی شاہ، امیر محمد ابڑیجو، آغاسہیل پٹھان، آغا ہمایوںاور غلام حسین میمن سرپرست، عبدالمجید شیخ، دمساز علی ابڈو، عبدالمنان بلوچ، حبیب اللہ خشک، شفیع میرانی اور انور میمن ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر ہونگے، انتخابات ڈاہری ہاوس حیدرآباد میں منعقد ہوئے۔

درین اثنا حاجی غلام محمد خان نے نومنتخب صدر کو ٹیلیفون پر مبارکباد دی اور ان کو اپنے رفقائے کار اور اپنی جانب سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا حاجی غلام محمد خان نے کہا کہ یہ الیکشن سندھ میں شوٹنگ بال میں نظم و ضبط پیدا کرے گا اور کھیل کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔

حاجی غلامحمد خان نے کہا کہ انشااللہ 16 اپریل کو کراچی پریس کلب میں سردار خان ڈاہری اور میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں سندھ میں شوٹنگ بال کھیل کے مستقبل میں پروگراموں کا اعلان کرینگے۔