آل سندھ شوٹنگ بال ٹورنامنٹ پنو عاقل کے لیے کراچی ڈویژن شوٹنگ بال ٹیم کا اعلان

Karachi

Karachi

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کراچی ڈویژن شوٹنگ بال ٹیم آل سندھ حاجی غلام مصطفی بوزدار میموریل شوٹنگ بال ٹورنامنٹ پنوعاقل میں شرکت کے لیے روانہ ہو رہی ہے کراچی شوٹنگ بال ٹیم کا اعلان صدر کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن حاجی غلام محمد خان نے کیا۔

ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی، یار محمد کپتان ملک ناصر، فاروق نادر، محمد اقبال، فہد شاہ، محمد حنیف، رضوان احمد، محمد اسماعیل، محمد منشاہ اور عبدالرحیم جبکہ محمد اجمل ٹیم کے منیجر اور نور احمد کوچ ہونگے۔

آل سندھ حاجی غلام مصطفی بوزدار میموریل شوٹنگ بال ٹورنامنٹ یکم جنوری تا تین جنوری پنوعاقل میں کھیلا جائے گا۔