آل سندھ شوٹنگ بال ٹورنامنٹ آج سے کھپرو میں کھیلا جائے گا

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے تعاون سے ڈسٹرکٹ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کھپرو کے زیر اہتمام آل سندھ شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد (آج) مورخہ 7 جنوری 2017ء سے ہو رہا ہے۔

ٹورنامنٹ میں صوبہ کی 24 نامور شوٹنگ بال ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں ٹورنامنٹ کا فائنل مورخہ 8 جنوری بروز اتوار شام 4 بجے کھیلا جائے گا۔

اختتامہ تقریب میں سندھ کی معروف اور کھیلوں سے وابستہ شخصیات شرکت کرینگے۔

جاری کردہ : میڈیا کوارڈینٹر