آل سندھ حاجی غلام مصطفی بوزدار میموریل شوٹنگ بال ٹورنامنٹ، مزمل کلب پنوعاقل نے جیت لیا

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پنوعاقل میں ہونے والا آل سندھ حاجی غلام مصطفی بوزدار میموریل شوٹنگ بال ٹورنامنٹ میزبان مزمل شوٹنگ بال کلب پنوعاقل نے جیت لیا ٹورنامنٹ کا فائنل مزمل شوٹنگ بال کلب پنوعاقل اور بخاری شوٹنگ بال کلب حیدرآباد کے مابین کھیلا گیا برقی قمقموں میں کھیلے گئے فائنل کو دیکھنے کے لیے شائقین کی بہت بڑی تعداد گراونڈ میں موجود تھی ٹورنامنٹ کا فائنل دلچسپ اور سنسنی خیز رہا اور دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل پیش کیا مزمل کلب نے فائنل 2-0 سے جیت لیامیچ کا اسکور 16-13 اور16-14 رہا مزمل کلب کی جانب سے شاکر حسین،محمد عرفان، نجیب میمن اور کریم نے شاندار کھیل پیش کیا جبکہ بخاری کلب کے محبوب میمن، غلام علی، مختیار اور سید نور دین شاہ نے بھی خوب ڈٹ کے مقابلہ کیا ۔

شائقین سے خوب داد حاصل کی فائنل کے مہمان خصوصی ایس ایس پی پنوعاقل عاشق علی بوزدار تھے ان کے ہمراہ ڈی ایس پی منصور علی بوزدار اور شبیر احمد شیخ بھی تھے فائنل کے مہمان خصوصی ایس ایس پی پنوعاقل عاشق علی بوزدار نے فائنل جیتنے والی ٹیم مزمل شوٹنگ بال کلب کے کپتان شاکر حسین بلو کو ونر ٹرافی اور کیش پرائز اور فائنل ہارنے والی ٹیم بخاری شوٹنگ بال کلب کے کپتان قیصر جتوئی کو رنر ٹرافی اور کیش پرائز دیا فائنل میچ کو جاوید احمد میمن، نثار احمداورجام عبدالکریم نے سپروائز کیا۔