قائد اعظم سندھ اسپورٹس بورڈ کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے کپتانوں کی بریفنگ آج ہو گی

Basketball Tournament

Basketball Tournament

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سندھ اسپورٹس بورڈ کے تعاون سے آرام باغ باسکٹ بال پر منعقد ہونے والے “قائد اعظم سندھ اسپورٹس بورڈ کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ 2016ء “کے آفیشل اور ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں کے کپتانوں کو (آج) مورخہ 23 دسمبر 2016ء بروز جمعہ 8 بجے شب آرام باغ باسکٹ بال کورٹ پر بریفنگ دی جائے گی۔

تمام شریک ٹیموں کے کپتانوں اور آفیشل کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ وقت مقررہ پر کراچی باسکٹ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری طارق حسین سے رابطہ کریں۔
جاری کردہ :۔ میڈیا کوارڈینٹر