سندھ اسپورٹس بورڈ ڈسٹرکٹ حیدرآباد شوٹنگ بال چمپئن شپ پانچ دسمبر کو کھیلی جائے گی

Karachi

Karachi

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ڈسٹرکٹ حیدرآباد شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے زیرنگرانی سندھ اسپورٹس بورڈ ڈسٹرکٹ حیدرآباد شوٹنگ بال چمپئن شپ پانچ دسمبر کو ایس آر ٹی سی گراونڈ حیدرآباد میں کھیلی جائے گی۔

سیکریٹری ڈسٹرکٹ حیدرآباد شوٹنگ بال ایسوسی ایشن ڈاکٹر علی نواز لغاری کے مطابق چمپئن شپ سندھ اسپورٹس بورڈ کے تعاون سے منعقد ہو رہی ہے۔

چیمپئین شپ میں ڈسٹرکٹ حیدرآباد کی ٹیمیں شرکت کریں گی چمپئن شپ کا فائنل پانچ دسمبر بروز ہفتہ کو 3-30 بجے کھیلا جائے گا۔