سندھ اسپورٹس بورڈ جشن آزادی ڈسٹرکٹ کورنگی شوٹنگ بال ٹورنامنٹ

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ اسپورٹس بورڈ کے تعاون اور کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام منعقد ہونے والے ایس ایس بی جشن آزادی ڈسٹرکٹ کورنگی شوٹنگ بال ٹورنامنٹ جو واحد اسپورٹس شوٹنگ بال کورٹ کورنگی میں کھیلا جارہا ہے۔

ٹورنامنٹ میں دو میچوں کا فیصلہ ہوگیا، کھیلے گئے میچوں میں زاہد خان نیازی میموریل شوٹنگ بال کلب نے ندیم پلاسٹک شوٹنگ بال کلب کو 2-0 سے شکست دی میچ کا اسکور 16-11 اور 16-8 رہا۔

ٹورنامنٹ کے دوسرے میچ میں کورنگی اسٹار نے اللہ والا ٹاون شوٹنگ بال کلب کو 2-1 سے شکست دے کر میچ جیت لیا میچ کا اسکور 10-16 ،16-7 اور16-13 رہا، ان میچز کو قمرالاسلام پیارے، محمد اختر، جاوید احمد اور غفار چوہان نے سپروائز کیا۔