سندھ اسپورٹس بورڈ یوم پاکستان اسپورٹس ویک، ٹیبل ٹینس اور والی بال گرلز کے فائنل مکمل

SSB Sports Week

SSB Sports Week

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) سندھ اسپورٹس بورڈ یوم پاکستان اسپورٹس ویک میں ٹیبل ٹینس گرلز اور والی بال گرلز کے فائنل مقابلے مکمل ہوگئے اسپورٹس بورڈ کمپلیکس ناظم آباد میں قراة العین مجتبیٰ نے ٹیبل ٹینس فائنل میں نورین کو با آسانی0-3 سے زیر کرکے ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ نورین دوسری پوزیشن پر رہی، تیسری پوزیشن کے میچ میں مریم فائق نے نمرہ کو ایک سخت مقابلے کے بعد2-3 سے شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ٹیبل ٹینس ایسو سی ایشن کے رواح رواں سلیم احمد نے کھیلوں کے فروغ مین اپنا کردار ادا کرنے پر محکمہ کھیل کا شکریہ ادا کیا۔

گارڈن اسپورٹس کلب میں والیژ بال کا فائنل اپوا کالج اور گارڈن کلب کے درمیان کھیلا گیا۔ گارڈن اسپورٹس کلب کی کھلاڑیوں نے عمدہ ٹیم ورک کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپوا کالج کو شکست سے دوچار کرکے فاتح ٹرافی اپنے نام کر لی۔

سندھ اسپورٹس بورڈ کے کنسلٹنٹ رازق حسین ربانی اس فائنل کے مہمان خصوصی تھے اس موقع پر ان کے ہمراہ والی بال کے سابق انٹرنیشنل کھلاڑی اور والی بال ایسو سی ایشن کے رواح رواں نثار احمد، ایڈمنسٹریٹر سندھ اسپورٹس بورڈ انجم حسین، عظیم الشان، سکندر رضا اور پبلک ریلیشن آفیسر سلیم عارف بھی موجود تھے رازق حسین ربانی نے کھلاڑیوں سے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہر فیلڈ میں خواتین مردوں کے شانہ بشانہ کام کر رہی ہیں اور اسپورٹس میں بھی خواتین اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوارہی ہیں محکمہ کھیل ایسی تمام خواتین کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کرتا رہے گا نثار احمد نے محکمہ کھیل کے بھرپور تعاون کا شکریہ ادا کیا بعد ازاں رازق حسین ربانی، نثار احمد اور انجم حسین نے فاتح کھلاڑیوں میں میڈلز اور نقد انعامات تقسیم کئے۔

سلیم عارف
پی آر او
0345-2977708