سندھ اسپورٹس بورڈ ٹور ڈی سندھ سائیکل ریس کے شرکاء نے بارہواں مرحلہ مکمل کر لیا

SSB Tour D Sindh Cycal Race

SSB Tour D Sindh Cycal Race

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) سندھ اسپورٹس بورڈ ٹور ڈی سندھ سائیکل ریس کے شرکاء مٹھی سے 112 کلو میٹر کا فاصلہ طے کرکے بدین پہنچ گئے ہیں بدین میں اسسٹنٹ کمشنر بدین’ سندھ سائیکلسٹ ایسو سی ایشن کے عہدیداران اور بدین پریس کلب کے ممبران نے ریس کے شرکاء پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے ان کا شاندار استقبال کیا۔ سندھ اسپورٹس بورڈ کے نمائندے عمران شیخ کے مطابق بارہواں مرحلہ مکمل ہونے پر بے نظیر آباد(نوابشاہ) کے نور محمد نے112 کلو میٹر کا فاصلہ چار گھنٹے55منٹ اور15سیکنڈ میں عبور کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

سکھر کے ابوبکر نے چار گھنٹے55منٹ اور16سیکنڈ میں یہ فاصلہ طے کیا اور دوسرے نمبر پر رہے کراچی کے حبیب اللہ نے چار گھنٹے55منٹ اور17سیکنڈ میں فاصلہ طے کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی’ لاڑکانہ کے عبدالحمید چوتھے’حیدر آباد کے خلیل احمد اور ولید نے پانچویں اور چھٹی پوزیشن حاصل کی۔ فاتح سائیکلسٹ نے بالترتیب10ہزار’8ہزار’5ہزار اور تین تین ہزار کے کیش پرائز حاصل کئے۔

صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر نے کہا ہے کہ ٹور ڈی سندھ سائیکل ریس کے شرکاء جب کراچی پہنچیں گے تو ان کا والہانہ استقبال کیا جائے گا۔ سیکریٹری اسپورٹس اینڈ امور نوجوانان محمد سلیم رضا کا کہنا تھا کہ ٹور ڈی سندھ سائیکل ریس کے شرکاء پہلی مرتبہ اتنا طویل راستہ طے کرکے ایک نئی تاریخ رقم کررہے ہیں۔ ریس کے شرکاء آج صبح اپنی اگلی منزل ٹھٹھہ کی جانب روانہ ہونگے وہ بدین سے ٹھٹھہ تک103کلو میٹر کا فاصلہ طے کریں گے۔

سلیم عارف
پی آر او
03452977708